اقبالؒ دو وجہوں کی بنا پر مجھے خضرِعصرنظر آتے ہیں: ایک تو یہ کہ وہ(خضرؑ) علامتِ حیات تھے اقبالؒ پیغامبرِحیات تھے،اقبال کا پورا پیغام تپشِ حیات اور حرکتِ حیات پر مبنی ہے۔ اقبال نے موت کو حیات میں بدلنے اور مردہ قوم کو زندہ قوم میں بدلنے پر پوری توجّہ دی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اقبالؒ سنگھم ہے دو دریاؤں کا جہاں خضر ملتا ہے اور آپ کسی کو پڑھ لیں آپ کو دو دریاؤں کا ایسا سنگم کہیں نظر نہیں آئے گا۔ اقبال بحرِ عقل اور بحرِ عشق کا جہاں ملاپ ہوتا ہے ، بحرِ علم اور بحرِ شوق کا جہاں ملاپ ہوتا ہے، بحرِ عرفان اور بحرِ ایقان، بحرِ فلسفہ اور بحرِ معرفت کا جہاں ملاپ ہوتا ہے کا جہاں ملاپ ہوتا ہے، بحرِ جدَّت اور بحرِقدامت کا جہاں ملاپ ہوتا ہے، بحرِ سکون و اطمینان اور بحرِ انقلاب کا جہاں ملاپ ہوتا ہے اس سنگھم کا نام اقبال ہےاور اسی طرح مشرق اور مغرب کا جہاں ملاپ ہوتا ہے اس حسین سنگھم کا نام اقبالؒ ہے۔