وہ جو فِئَةٍ قَلِيْلَـةٍ ہے غلبہ پائے گا فِئَةً كَثِيْـرَةً پر بٍاِذْنِ اللّـٰهِ اللہ کے اذن سے ۔ سیدنا موسیٰ ؑ کتنے دو ہیں پورا فرعون کا دربار ہے اُس کے حمائدین ہیں اور وہ جادوگر بلائے ہیں وہ ہیں لیکن رب جلیل کا وعدہ کس کے ساتھ ہے ہارون ؑ کے سامنے پورا حزب الشیطان آراستہ ہے پورا باطل صف بستہ ہے فرعون بھی فرعون کے حمائدین بھی اُن کے فوجی عساکر بھی اور اُن کی باقی جتنی بھی وزرا کبراء مشیراء سارے کے سارے جادو گر بھی بس مردِ حق صرف موسیٰ ؑ ہیں اور اللہ کا وعدہ کن کے ساتھ ہے انک انت اعلیٰ اے موسیٰ آپ فتح یاب ہیں اس میدان کے فاتح آپ ہیں جہاں تمام بت خانہ اور مردِ حق ہے خلیل عراق میں بھی مردِ حق خلیل ہے مصر میں بھی مردِ حق خلیل ہے فلسطین میں بھی مردِ حق خلیل ہے خانہ کعبہ میں بھی مردِ حق خلیل ہیں تو حضرت نے پہلے تو یہ فرمایا کہ حق اپنے اختصاص کے ساتھ رو نما ہوتا ہے قرآنِ پاک میں جہاں جہاں حق کا ذکر کیا گیا ہے اختصاص کے ساتھ کیا گیا ہے حضرتِ داود ؑ اور سلیمان ؑ کے بارے میں کیا فرمایا و قلیل من عبادی الشکور شاکرین قلیل ہوتے ہیں صاحبِ استقامت قلیل ہوتے ہیں صاحبِ عزیمت قلیل ہوتے ہیں صاحب، عشق قلیل ہوتے ہیں اور صاحبانِ عشق غیور تو بہت قلیل ہوتے ہیں اور صاحبانِ عشقِ غیور کے سردار کی انفرادیت کا عالم کیا ہو گا لیکن نتیجہ مرتب ہوتا ہے زندہ حق از قوت شبیری است حق جب زندہ ہوتا ہے تو قوتِ شبیری سے ہوتا ہے میرے آقا نے فرمایا تھا حسين مني وانا من الحسين۔ یہ مصرع اس حدیث کی شرح ہے میرے آقا نے فرمایا تھا حسين مني حسین میرا فرزند ہے وانا من الحسين اور ہم سب حسین سے ہیں