آدابِ حیات
انسانی زندگی صرف ضرورت پوری کرنے سے تکمیل اور حقیقی خوشی سے ہمکنار نہیں ہوتی۔جب تک اخلاقی اور روحانی لذت میسر نہ ہو، زندگی کی رونق محال ہے۔اسوہءِ حسنہ میں پاکیزہ زندگی کے لیے پانچ اساسیات کو ضروری گردانا گیا ہے:
علم
ایمان
ایمانِ صالح
احسان
فلاح
اسوہءِ حسنہ قرآنی نظریہء حیات سے جو سیرتِ حبیبﷺ میں پورے جمال کے ساتھ روبہءِ عمل ہے اور تمام انسانوں پر اس کی پیروی لازم ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے:-
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ(النحل-97)

