Print this page

فردِمِلّت-٦

19 January 2022
(0 votes)
Author :  

 فردِمِلّت , تحریر : پروفیسر علامہ زید گل خٹک

از یک آئینے مسلماں زندہ است

پیکرِ ملّت زقرآں زندہ است

ترجمہ۔ مسلمان کی زندگی کا دستورالعمل ایک ہے،اْمّۃ کے جسم میں جان قرآن مجید سے پڑےگی۔

فردِملّت کی تربیّت کا بڑا ذریعہ قرآنِ مجید ہےجو اللہ تبارک وتعالیٰ کی لاریب کتاب ہے۔یہ تمام انسانوں کے لئے مکمّل ضابطہءِحیات ہےجو اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی اور ہمارے آقا ومولیٰ ﷺپر نازِل فرمایا، اس میں تمام  گزشتہ انبیاء علیہم السلام اور کتابوں پر ایمان لانے کاحکم دیا گیا ہے۔

قرآنِ مجید میں رسول اللہ ﷺسے پہلے گزرنے والے رسولوں کی امّتوں کا ذکر ہوا ہےجو ہمارے لئے نمونہ ءِعبرت ہے تاکہ بگڑنے سے محفوظ رہیں اور ابدی سعادت سے محروم نہ ہوں، قرآنِ پاک میں عقائد ، عبادات ،اخلاقیات اورمعاملات(Life matters) کا سیر حاصل ذکر ہے تاکہ انسان کو مکمل راہنمائی ملے اور اْسے کسی اور طرف دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔

قرآن جہاں دینی حوالے سے ہماری پیاس بْجھاتاہےاور اْسوہءِحسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہےوہاں دنیوی اور سائنسی ترقّی کاراستہ بھی بتاتاہےچنانچہ ارشاد ہے: ''وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ'' (الزّمر 27)  ترجمہ۔اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے سب کچھ بیان کردیا ہے۔

رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے : ''اَلقرْآن حَبل اللہِ'' ترجمہ ۔ قرآن اللہ کی رسی ہے جس کوپکڑ کر ہی مخلوق اللہ کی رضاحاصل کرسکتی ہے۔

حکیم الامّۃ حضرت علّامہ اقبالؒ ملّت کے ریفارمر ہیں ،انہوں نے اس شعر میں فردِملّت کو ترغیب دی ہےکہ مسلمانوں کا کمال قرآن پر عمل کرنے سے واقع ہوگا،اِن کے پیکر میں جان قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے سے پڑے گی۔

قرآن کے اندر جن اقدار(Values) کا ذکر ہوا ہےاْن پر رسول اللہ ﷺ نے بنفس نفیس عمل فرماکر ملّتِ اسلام کے لئے عظیم راہِ عمل چھوڑا ہے۔ ہماری کوشش ہونی چاھیئے  کہ آبروئے ملّت نظامِ تعلیم وتربیّت میں بچوں کو قرآنی تعلیمات سے حد درجہ روشناس( Introduced) کردیں۔

علّامہ زیدگل خٹک صاحب

مشیر روح فورم

Tag :

1025 Views
Login to post comments
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…