Print this page

فردِ ملّت -٤

19 January 2022
(0 votes)
Author :  

  قسط۔ 4, تحریر : پروفیسر علامہ زید گل خٹک

فردِ ملّت

اُس قوم میں ہے شوخیِ اندیشہ خطرناک
جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد

افراد کی استعداد اور دریافت قومی وملّی صلاحیّت کا باعث بنتی ہے، اگر فرد ہدایت کی  نعمت سے محروم ہو، اخلاقی گراوٹ  کا شکار ہو تو اْس کی استعداد اور دریافت اْس کو تکبّراور فساد فی الارض کی راہ پر ڈال سکتی ہے، ایسے افراد جو روحانی اور اخلاقی اقدارِ عالیہ اور شرفِ تمدّْنی سے بے بہرہ ہوں، حدودِ الٰہیہ سے نابلداور قیود شرعِ انبیاء علیہم السلام سے آزاد ہوں ،اْن کی جدّت طرازیاں اور ارتقائی افکار خود اْن کے لئے اور دیگر اقوام ومِلل کے لئے سخت نقصان دہ  ہیں اسلام اور سیرتِ پاک ؐمیں ایسے افراد کے لئے حدود وقیود،خواطر وضوابط، قواعد واخلاقیات اور نظم ونسق کا ایسا پائدار تعین ہے جس  سےتجاوز جْرم ہے ۔

معروف ومنکر ، اوامر ونواہی  اور آداب و وثائق کا یہ اعلیٰ تمدّن انسان کو تہذیب واحسان کی راہوں پر گامزن کردیتا ہے، ان اسالیب کے تحت افراد کی فکری منزلت اور ارتقائی تموّج ایک صالح ملّت ترتیب دیتی ہے جو عالمِ بشریٰ کے لئے مصلح ، مفید، فلاح کار اور رفاہ  ساز بن سکتی ہے، حکیم الامّۃؒ ارتقاءِ محض کے حق میں نہیں ہیں، آپؒ ارتقاءِ مفید کا پرچار کرتے ہیں ۔  افکار کا عملی صعود اگر اْن  اقوام کے افراد کے ہاں رْوبہءِ  اختیار ہو تو تمرّْد،تکبّْر اورتترف کی فضا قائم ہوگی اور انسانیت سسکتی رہیگی جن کے ہاں ہدایاتِ سماوی سے محرومی مقدّر ہے۔

حکیم الامۃؒ نے اس بیت میں ملوکیّت ، جدید صنعتی انقلاب، نو آبادیاتی نظام ، اشتِمالی طرزِ اقتدار اور حرص وہوس کے جفا کاروں کی طرف تلخؒ اشارہ کیا ہے۔ظاہر ہے اِن افراد کا اجتماع اور ان اقوام کاظہور انسانوں کے لئے درد وحزن کا سامان لایا۔

بنظرِعائر حکیم الامّۃؒ افرادِ ملّتِ ابراہیمی کو باور کرارہے ہیں کہ تمہارےہاتھوں میں چراغِ مصطفوی ہےجس سے شرارِ بولہبی کو بْجھا سکتے ہو ۔ اْسوہءِحسنہ کے اقدار کے احیاء کی صورت میں انسانوں کی شبِ دیجور صْبحْ النّور میں بدل سکتی ہے لہٰذا تم شوخی اندیشہ کے سزاوار بن جاؤتاکہ تمہاری استقرائی ترقِّی اخلاقی قیود کے زیرِ اثر دنیا پر مفید اثرات مرتّب کرے۔

علّامہ زیدگل خٹک صاحب

مشیر روح فورم

 

 

Tag :

889 Views
Login to post comments
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…