خودی کا نشیمن
خودی کا نشیمن
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ(سورۃ الذّاریات21)
خودی کا نشیمن ترے دل میں ہے
فلک جس طرح آنکھ کے تِل میں ہے
آبروئے قرآن نظامِ تربیّت کے تحت طلباء و طالبات میں عرفانِ ذات (خودی) کا تصوّر و تعمُّل (Concept & Capacity) پیدا کرنا ہمارے تعلیمی رجحان کا منہاج (Path) ہے۔بنی آدم و حوّا علیھما السلام کو اُن خدا داد صلاحیّتوں کا احساس و اعتبار دِلانا تعلیم کا لازمی جزو ہے اور ہونا چاہیے۔ تمام علوم اور اُن کے نتائج و اثرات نفسِ انسانی سے وابستہ ہیں۔ اگر نفسِ نے تمام متعلّقاتِ حیات کو جُزوی طور پر اور انسان کو کُلّی طور پر بیان فرمایا ہے ۔
نفسِ انسانی کے اندر معرفت کا پورا ماحول ودیعت ہے۔ معنوی لطائف، قلبِ حقیقی، روح، سِر،عقل، وجدان وغیرہ میسّر ہیں۔ انسانی نفس مرتبۂ جامعہ پرہے۔ یہ بیک وقت عالَمِ مادہ(Materialistic World) عالَمِ ماویٰ (Metaphysical World) اور ہاہوت و لاہوت (لامکان) سے تعلق و ربط میں ہے۔ یہ اوّل و آخر و ظاہر و باطن سے وا بستہ ہے۔ یہ خاکی ہے مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند کے مصداق ہے۔ حکیم الامّتؒ نے اس بڑے اور بھر پور نظام کا نام خودی رکھا ہے جس کو باقی عرفاء بشمولِ عارفِ رومؒ نے عرفانِ ذات سے موسوم کیا ہےانسانی تزکیہ کے منہج پر ہے تو یہ نتائج و اثرات مثبت ہوں گے وگرنہ مُضِر ہوں گے۔ قرآن کا مخاطب انسان ہے اس لیے قرآن
۔ عرفانِ ذات کا مرکز نفسِ انسانی ہے جس کو قلب، روح، سِر، عقل اور وجدان کی استمداد (Helpful Association) مہیا ہے۔ اس کا تزکیہ درکار ہے۔ جس کا مصدر آیاتِ الٰہیہ اور سیرتِ حبیب پاکﷺ ہے۔ نفس کا داخلی شعور وجود کی صلاحیت کا اعتبار پاکر خارجی فطرت میں آیاتِ استقرائی کی درست سمت متعیّن کرتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ کتاب اور صاحبِ کتاب کو پہچان لیتا ہے اور اُن کی ضرورت سے روشناس ہوتا ہے، اُن کی ہدایات کو ناگزیر سمجھ کر وہاں سے استفادہ کرتا ہے اور رِجس و رِجز سے پاک ہوجاتا ہے۔
خودی کی سرزمین نفسِ انسانی میں موجود ہے بس یارانِ رسالت و نبوّت اور نسیمِ اِلٰہیہ سے اس کی آبیاری و تطہیر و تعطیر (Irrigation Purification Fragrance) ہوتی ہے ۔ بس تہذیبِ نفس اسی چیز کا نام ہے اور انسان اس سفرِ سعادت کا عنوانِ کامل خودی ہے۔
خودی کے نظامِ عمل میں باطن سے ظاہر ، ظاہر سے آفاق، آفاق سے ماویٰ اور ماویٰ سے ملاءِاعلیٰ تک سفر میسّر ہے جس کے نتیجہ میں ایمان و عملِ صالح کی سیرت رونما ہوتی ہے۔ اس سیرت سے متمتّع افراد آبروئے ملّت کا باعث بنتے ہیں۔
علامہ زید گل خٹک صاحب
- صدارتی خطبہ بزم فکر اقبال
پروفیسر زید گل خٹک